درمیان والا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - درمیان کا، درمیانی؛ آڑتی۔ "کاری گر اسی طرح غریب تھا مگر درمیان والے چھوٹی چھوٹی قید خانوں اور زندانوں جیسی دکانوں کے بجائے جدید شو روم کی سرحدوں میں ترقی کر رہے تھے۔"      ( ١٩٤٦ء، آگ، ٦١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درمیان' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ 'والا' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٦ء سے "آگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - درمیان کا، درمیانی؛ آڑتی۔ "کاری گر اسی طرح غریب تھا مگر درمیان والے چھوٹی چھوٹی قید خانوں اور زندانوں جیسی دکانوں کے بجائے جدید شو روم کی سرحدوں میں ترقی کر رہے تھے۔"      ( ١٩٤٦ء، آگ، ٦١ )

جنس: مذکر